Time 06 اکتوبر ، 2022
پاکستان

مذہبی جماعتوں کی حکومت کو ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لینے پر احتجاج کی دھمکی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر تک ٹرانس جینڈر قانون واپس نہ لیا گیا تو مسجد شہدا سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منصورہ لاہور میں ہوا ۔شرکا کا کہناتھا کہ اگر ٹرانس جینڈر ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو 7 اکتوبر کو مال روڈ لاہور میں ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں تبدیلی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کی اسلامی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،مغرب زدہ حکمران اپنی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :