Time 06 اکتوبر ، 2022
کھیل

تصاویر: پاکستانی ٹیم کی شدید سرد موسم میں بھرپور پریکٹس

3گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ فوٹو پی سی بی
3گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ فوٹو پی سی بی

سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے سے میچ سے قبل شدید سرد موسم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کل بروز جمعہ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی اور ا س سیریز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ ایک کیپش بھی درج کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے کہ لڑکے سرد موسم میں پسینے نکالنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم نے لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں ٹریننگ کی تمام کھلاڑیوں نے اور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں ٹریننگ کے لیے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔



مزید خبریں :