06 اکتوبر ، 2022
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی سپر داری کی درخواست منظور کر لی۔
شہباز گل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شہباز گل کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔
سیشن عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔