کھیل
Time 06 اکتوبر ، 2022

ویڈیو: حارث نے شاداب سے بدلا لے لیا

پاکستان ٹیم میں کھلاڑیوں کی دوستی یاری کے قصے اور ویڈیوز کئی بار وائرل ہوچکی ہیں۔

لیکن اس بار وائرل ہونے والی ویڈیو فاسٹ بولر حارث رؤف اور نائب کپتان شاداب خان کی ہے جس میں دونوں کو ماضی ہی نہیں حال میں بھی ایک دوسرے سے کیک پر بدلا چکاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو ماضی میں قومی ٹیم میں منائی جانے والی سالگرہ سمیت شاداب خان کی حالیہ سالگرہ کے لمحات کو ایڈیٹ کرکے بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں پہلے حارث کو شاداب کی سالگرہ پر انہیں کیک کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے  اور بعد ازاں جیسے ہی شاداب کیک کھانے کے لیے منہ کھولتے ہیں توحارث وہ کیک شاداب کو کھلانے کے بجائے خود کھا لیتے ہیں۔

تاہم ماضی میں ایسا ہی کچھ شاداب بھی حارث کے ساتھ کرچکے ہیں، ویڈیو میں شاداب کو بھی حارث کو دو مرتبہ کیک کھلانے کے بجائے خود کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جس کا بدلہ حارث نے شاداب کی حالیہ سالگرہ پر لیا۔

مزید خبریں :