Time 06 اکتوبر ، 2022
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

 اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 549 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 160 پر بند ہوا۔

بازار میں آج 44 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 13.71 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے اضافے سے 6879 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :