Time 06 اکتوبر ، 2022
پاکستان

نیب قانون میں ترمیم: احتساب عدالت نےڈینگی ادویات کی درآمد سے متعلق ریفرنس واپس کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور : احتساب عدالت نے بیرون ملک سے ڈینگی کی ادویات منگوانے سے متعلق ریفرنس نیب کو  واپس کردیا۔

 احتساب عدالت کے مطابق نیب قانون میں نئی ترامیم کے بعد کیس احتساب عدالت میں نہیں چل سکتا، نئی ترامیم کے بعد 50 کروڑ روپے سے زیادہ رقم والا کیس احتساب عدالت میں چل سکتا ہے۔

خیال رہے کہ  ڈینگی کنٹرول کے لیے ایک فرم نے بیرون ملک سے ادویات منگوائی تھیں۔

 نیب نے شکایات پر انکوائری شروع کی تھی اور  ڈینگی ادویات میں مبینہ غبن کرنے پر 6 کروڑ 97 لاکھ روپےکا ریفرنس دائرکیا تھا۔

مزید خبریں :