Time 07 اکتوبر ، 2022
دنیا

لندن میں پائلٹ کا آنجہانی ملکہ الزبتھ کو انوکھا خراج عقیدت،فضا میں خاکہ بنا دیا

پائلٹ نے لندن کے شمال مغرب میں آنجہانی ملکہ برطانیہ کا 105 کلومیٹر لمبا اور 63 کلومیٹر چوڑا پورٹریٹ بنایا—فوٹو:  امل لارلڈ
پائلٹ نے لندن کے شمال مغرب میں آنجہانی ملکہ برطانیہ کا 105 کلومیٹر لمبا اور 63 کلومیٹر چوڑا پورٹریٹ بنایا—فوٹو:  امل لارلڈ

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو انوکھا خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن میں پائلٹ نے فضا میں ملکہ برطانیہ کا خوبصورت خاکہ بنا دیا۔

 خاتون پائلٹ امل لارلڈ نے رجسٹریشن جی بی وائی ایچ جی کے حامل اپنے 24 سال پرانے ڈارنیئر 328 طیارے سے مسلسل دو گھنٹے کی پرواز میں 413 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

پائلٹ نے لندن کے شمال مغرب میں آنجہانی ملکہ برطانیہ کا 105 کلومیٹر لمبا اور 63 کلومیٹر چوڑا پورٹریٹ بنایا۔ 

فوٹو: امل لارلڈ
فوٹو: امل لارلڈ

پائلٹ کے اس انوکھے خراج تحسین کی منصوبہ بندی میں متعدد پریکٹس پروازیں بھی شامل تھیں تاکہ مطلوبہ ٹریک اور موڑ پر پرواز کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔ اس زبردست پرواز کیلئے خاتون پائلٹ کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :