کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2022

پی جے ایل کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نےگوجرانوالا جائنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

مردان واریئر ز نے ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،—فوٹو: اسکرین گریب
مردان واریئر ز نے ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،—فوٹو: اسکرین گریب

پہلی پاکستان جونیئر لیگ(پی جے ایل) کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالا جائنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی میچ میں پہلے گوجرانوالا جائنٹس نے بیٹنگ کی جس نے 7 وکٹ پر 131رنز بنائے۔

 اوپنر عزیر ممتاز نے 54 رنز بنائے، ایمل خان  نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں مردان واریئر ز نے ہدف 17 ویں اوور میں  2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جارج تھامس نے پورے 50 رنز کی اننگز کھیلی  جبکہ شاہ زیب نے 45رنز بنائے۔

مزید خبریں :