پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2022

کراچی میں ٹینکرز کے ذریعے مضر صحت پانی کی فروخت کا انکشاف

کراچی میں مضر صحت پانی سے بزرگ شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی کی فراہمی کو روکا جائے: خط کا متن — فوٹو: فائل
کراچی میں مضر صحت پانی سے بزرگ شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی کی فراہمی کو روکا جائے: خط کا متن — فوٹو: فائل

کراچی میں ٹینکرز کے ذریعے مضر صحت پانی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واٹر  بورڈ صلاح الدین احمد نے معاملے پر آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں ساکران اور گھارو کے ہائیڈرنٹس سے مضر صحت پانی آ رہا ہے، ٹینکر، منگھو پیر، موچکو، گلشن معمار سے کراچی میں داخل ہو رہے ہیں۔

خط میں مزید لکھا کہ کراچی میں مضر صحت پانی سے بزرگ شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی کی فراہمی کو روکا جائے۔

خط میں ایم ڈی واٹر بورڈ نےآئی جی سندھ کو لکھا کہ نگلیریا اور ڈینگی کی وبا سے بچاؤ کیلئے بھی ٹینکروں کو روکا جائے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ اس مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، پانی مافیا کو کسی طور نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید خبریں :