07 اکتوبر ، 2022
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔
دوسری جانب ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی سینیٹ کے احاطے سےگرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، انہیں اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا۔