Time 07 اکتوبر ، 2022
پاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا: ترجمان— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا: ترجمان— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت 18 اکتوبر 2022 کو کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات قوانین میں بار بار ترامیم پر بلاجواز تاخیر پر نوٹس لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فوری یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں :