Time 08 اکتوبر ، 2022
پاکستان

بلوچستان نے سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد میں تبدیلی کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال تک بڑھا دی ہے تاکہ وہ امیدوار بھی ملازمت حاصل کر سکیں جو عمر کی حد کے باعث درخواست دینے کے اہل نہیں رہے تھے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو کسی بھی صورت مایوس نہیں ہونے دیں گے خاص طور سے نوجوانوں کو باعزت اور باوقار روزگار کے حصول کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہماری ترجیحات کا اہم حصہ ہے اس حوالے سے ہم نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کی عمر کی بالائی حد 43 تک بڑھا دی ہے تاکہ وہ امیدوار بھی ملازمت حاصل کر سکیں جو عمر کی حد کے باعث درخواست دینے کے اہل نہیں رہے تھے۔

مزید خبریں :