Time 09 اکتوبر ، 2022
پاکستان

جرمن وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سرگرم کردار کی حمایت کردی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت افغانستان میں خوراک کے مسئلے پر بھی سرحد کے آرپار تعاون کر رہے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت افغانستان میں خوراک کے مسئلے پر بھی سرحد کے آرپار تعاون کر رہے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر بلاول بھٹو

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے مسئلہ کشمیر کے حل میں اقوام متحدہ کے مزید سرگرم کردار کی حمایت کر دی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت افغانستان میں خوراک کے مسئلے پر بھی سرحد کے آرپار تعاون کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر متنازع علاقے کی حیثیت کا احترام ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین پر یک طرفہ اقدام پر موقف اور کشمیر پر بھارت کے یک طرفہ اقدام پر موقف یکساں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :