09 اکتوبر ، 2022
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دہشت اور رعب رکھنے والا ٹائیگر ایک کتے کے آگے بے بس ہو سکتا ہے ؟ نہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے جس میں ٹائیگر اپنے سے چھوٹے اور کم طاقت رکھنے والے کتے کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا ایک پنجرے میں موجود ہے جہاں ایک سے زائد ٹائیگر ہیں۔
ویڈیو نے توجہ تب سمیٹی جب ایک بے خوف کتا ٹائیگر کا کان کھیچتا ہے اور ٹائیگر جوابی حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کتا ہار ماننے کیلئے تیار نہیں ہے۔