کراچی میں 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ ابہام برقرار

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں ضمنی انتخابات مؤخر کرنےکی درخواست پر غور جاری ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں ضمنی انتخابات مؤخر کرنےکی درخواست پر غور جاری ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابہام بدستور برقرار ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں انتخابات مؤخر کرنےکی درخواست پر غور جاری ہے۔

قومی اسمبلی کی کراچی میں این اے 237 ملیر، این اے 239کورنگی کی نشست پر16 اکتوبر کو پولنگ ہے جبکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہونے ہیں۔

تاہم وزارت داخلہ بھی ضمنی انتخابات 3 ماہ کے لیے مؤخرکرنےکی درخواست کر چکی ہے اور حکومت سندھ الیکشن کے لیے سیلاب کے باعث پولیس فورس اور فنڈز کی کمی کا عندیہ دے چکی ہے۔

وزارت داخلہ کی درخواست پر سندھ پولیس کے  ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور آفیسر اسلام آباد میں تعینات ہیں۔

ذرائع سندھ پولیس کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ کی درخواست پر مزید نفری اسلام آباد بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق بھی ابہام برقرار ہے۔

مزید خبریں :