11 اکتوبر ، 2022
کراچی کے چرناجزیرے کے شمال میں نایاب نسل کی ہمپ بیک وہیل دیکھی گئی جسے غوطہ خوروں نےکیمرے میں محفوظ کر لیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق نایاب نسل کی ہمپ بیک وہیل غذا کی تلاش میں بحیرہ عرب میں موجود تھی، ورنہ اس موسم میں عام طور پر یہ وہیل نظر نہیں آتی۔
اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہمپ بیک وہیل کی تعداد صرف 100کے قریب ہے،گزشتہ 5 سال کے دوران سندھ اور بلوچستان کے سمندروں میں 79 سے زائد ہمپ بیک وہیلز کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔