11 اکتوبر ، 2022
موسم سرما میں سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق 15 اکتوبر سے یومیہ 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی خبریں افواہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ منصوبہ بندی کر لی گئی تھی لیکن اسے مؤخر کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت مصدق ملک کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ابھی لوڈشیڈنگ کے کوئی اوقات کار پیش نہیں ہوئے، کھانا پکانے کے اوقات کے دوران ہر صورت گیس فراہمی کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال کی طرح سردی میں کھانے کے اوقات میں گیس بندش قبول نہیں، سوئی سدرن کیجانب سے منصوبہ بندی جاری ہے۔