12 اکتوبر ، 2022
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی کپتان بابر اعظم اور رضوان کے حوالے سے بات کی۔
نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران سہ فریقی سیریز میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں فتح پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بابراعظم کو مشورہ دیا۔
بنگلادیش سے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ انہوں نے 160 رنز کا ہدف دینے کا سوچا تھا جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو اس درمیانی سوچ سے نکلنا پڑے گا، بابر کو چاہیے بڑی سوچ رکھے ، رنز بنتے ہیں ۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر آپ پچ پر کھڑے ہوکر بڑے رنز بنانے کا دعویٰ بھی کرتے ہو تب بھی مخالف ٹیم پر الفاظ کا پریشر آئے گا، اگر بنگلادیش کے خلاف 160 رنز کی سوچ تھی تو بڑی ٹیموں کے خلاف کیا سوچ ہوگی؟
دوسری جانب محمد رضوان سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ رضوان کے لیے ہم اللہ کا شکر ادا کریں، اصل چیز آغاز ہے، رضوان بابر رنز کرکے دیتے ہیں، تین چار کھلاڑی ہی چلتے ہیں، رضوان جس طرح سے کھیل رہا ہے انہیں چاہیے وہ کسی کی نہ سنے ۔