Time 12 اکتوبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

کیا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی دیا بین کینسر میں مبتلا ہوگئیں؟

گزشتہ چند روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ شہرہ آفاق کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مرکزی اداکارہ دیشا وکانی (دیابین) گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں/ فائل فوٹو
گزشتہ چند روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ شہرہ آفاق کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مرکزی اداکارہ دیشا وکانی (دیابین) گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پران دنوں بھارت کے مشہور ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مرکزی اداکارہ دیا بین کے کینسرمیں مبتلا ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ شہرہ آفاق کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مرکزی اداکارہ دیشا وکانی (دیابین) گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں اور اس کی وجہ ڈرامے میں ان کی جانب سے نکالی جانے والی منفرد آواز ہے۔

ڈرامے میں دیا بین کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی نے اپنی منفرد اداکاری اور آواز سے شہرت کمائی تاہم اب وہ اس ڈرامے کا حصہ نہیں ہیں لیکن ان کے گلے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں پر اب ان کے بھائی نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیشا وکانی کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے سندر لال حقیقی زندگی میں بھی ان کے بھائی ہیں جن کا نام مایور وکانی ہے۔

مایور وکانی نے بہن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق دیشا وکانی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں کی وجہ ان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو بنا جس میں انہوں نے ڈرامے میں منفرد آواز نکالنے کی وجہ سے گلے کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔

مایور وکانی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بہت ساری افواہیں آتی رہتی ہیں مگر ان میں کوئی سچائی نہیں، ان کی بہن صحت مند ہیں اس لیے ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، ہم اس طرح کی خبریں روز سنتے ہیں لہٰذا دیشا کے فینز کو ان پر یقین کرکے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب ڈرامے میں روشن سنگھ سوڈی کا کردار کرنے والے جنیفر بنسی وال نے بھی دیشا کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دیشا سے رابطہ رہتا ہے اس لیے ایسی کوئی بات نہیں۔

مزید خبریں :