13 اکتوبر ، 2022
بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر اداکار رنویر سنگھ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ روز دیپیکا امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران دیپیکا نے کئی دنوں سے گردش کرتی افواہوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اور رنویر دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، ہم کام کر رہے ہیں اور رنویر اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی ان سے ایک ہفتے سے دور ہیں'۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ' رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے'۔
دیپیکا نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ' ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں'۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔