13 اکتوبر ، 2022
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں تیندوے کے حملے میں 19 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شام کے وقت 19 سالہ پوجا اپنے گھر کے باہر کام میں مصروف تھی کہ تیندوے نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق تیندوے نے لڑکی کی گردن پر حملہ کیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے 200 فٹ دور گنے کے کھیت میں لے گیا۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے تیندوے کے حملہ آور ہونے پر شور مچایا گیا اور تیندوے کا پیچھا کیا گیا تاہم تیندوا بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تاہم لڑکی مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی گردن پر زخم ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔