دنیا
14 اکتوبر ، 2013

بھارتی شہر الموڑا کے رہائشی علاقے میں گھسنے والا چیتا پکڑلیا گیا

بھارتی شہر الموڑا کے رہائشی علاقے میں گھسنے والا چیتا پکڑلیا گیا

الموڑا،اتراکھنڈ…بھارت کے ایک رہائشی علاقے میں انسانوں کا شکار کرنے والا چیتا گھس آیا،تاہم ریسکیو حکام نے قابو کرلیا۔بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے شہر الموڑا کے ایک مکان میں ایک آدم خور چیتا گھس آیا،جنگلات کے حکام نے موقع پرپہنچ کر پہلے چیتے کو سکون آور انجکشن دیا پھر پکڑ کر پنجرے میں ڈال دیا۔ پکڑا جانے والا چیتا قریبی علاقے میں ایک بچے پر حملہ بھی کر چکا ہے،اس چیتے کی ستمبر کے مہینے سے تلاش جاری تھی۔ بھارت میں چتکبری چیتوں کا یوں گھروں میں یا رہائشی علاقوں میں گھسنا عام بات ہے۔ شکار کی وجہ سے چیتوں کی نسل خطرے سے دو چار ہے۔

مزید خبریں :