13 اکتوبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان سے اعظم سواتی کی گرفتاری سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ بنانا ری پبلک بنادیا ہے، شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو رات گئے ایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے گرفتار کیا گیا ان پر متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔
اعظم سواتی کو سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دے دیا۔