13 اکتوبر ، 2022                        
 
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ملازم سے ایف بی آئی نے تفتیش کی جس میں اس نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ نےحساس دستاویزات اپنی رہائش گاہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر کے ملازم نے ایف بی آئی کو بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد ٹرمپ نے تہہ خانے کے اسٹوریج روم سے حساس دستاویزات کے باکسز کو اپنی فلوریڈا رہائش گاہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازم نے ابتدائی طور پر حساس دستاویزات کو سنبھالنے سے انکار کیا لیکن اس نے بعد میں ٹرمپ کی ہدایت پر باکسز منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔
ایف بی آئی کے پاس اسٹوریج روم سے باکسز کو باہرمنتقل کرنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی نے اگست میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پرتلاشی کے دوران 11 ہزار سے زائد حساس دستاویزات قبضے میں لی تھیں۔