پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2022

وفاقی وزیر خزانہ کی امریکا میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی سے ملاقات

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا میں وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں قرض پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے امریکی سیکرٹری خزانہ کے قونصلر ڈیوڈ لپٹن سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اپنے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں چار روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکا روانگی سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔ 

مزید خبریں :