کھیل
Time 14 اکتوبر ، 2022

بھرپور پرفارمنس کیساتھ ٹیم میں کم بیک کرنا ہے: ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ

مجھے تینوں فارمیٹس میں سیم اور سوئنگ کرنا آتا ہے جس پر وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہوں، میر حمزہ/ فائل فوٹو
مجھے تینوں فارمیٹس میں سیم اور سوئنگ کرنا آتا ہے جس پر وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہوں، میر حمزہ/ فائل فوٹو

راولپنڈی: ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ وہ بھرپور  پرفارمنس کے ساتھ قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیسٹ کے بعد ڈراپ ہو جانے پر افسوس ضرور ہوتا ہے لیکن پاکستان کے لیے اب کم بیک بھرپور پرفارمنس کےساتھ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر فاسٹ بولر کی اپنی صلاحیتیں ہوتی ہیں،کچھ 140 کلو میٹر فی گھنٹے سے بولنگ کرواتے ہیں اور کچھ سیم سوئنگ پر انحصار کرتے ہیں، مجھے تینوں فارمیٹس میں سیم اور سوئنگ کرنا آتاہے جس کی وجہ سے وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تیز رفتار بولنگ کرنے سے زیادہ سیم اور سوئنگ پر دھیان دیتاہوں، مجھ پر صرف ریڈبال فارمیٹ کھیلنے کا ٹیگ لگ گیا تھا، اگر میں ریڈبال میں وکٹیں حاصل کر سکتا ہوں تو وائٹ بال فارمیٹ میں بھی کر سکتاہوں۔

میر حمرہ نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے سیکھتاہوں، خوش قسمت ہوں کہ وسیم اکرم کے ساتھ کئی کیمپ کیے ہیں اور کراچی کنگز میں بھی کھیلا ہے، میرا خواب پاکستان کے لیے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنا ہے۔

مزید خبریں :