19 فروری ، 2012
دبئی . . . . . پاکستان ڈس ایبل ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز 2-1 لی، آخری میچ میں پاکستان ڈس ایبل ٹیم 8وکٹ سے کامیاب ہوئی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ڈس ایبل ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی، پوری ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان ڈس ایبل کی جانب سے امیر احمد، نہار عالم اور فیاض احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ڈس ایبل ٹیم ایک وکٹ پر ہدف تک پہنچ گئی، مطلوب قریشی 36 اور حسنین عالم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔