پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2022

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے/ فائل فوٹو
وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی  جلد سماعت  کے لیے متفرق  درخواست دائر کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے  پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں :