کھیل
Time 15 اکتوبر ، 2022

ویڈیو: 'شاداب شرمیلے ہیں میں نہیں'، کیوی مداح نے شاداب کو شادی کی پیشکش کردی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی ایک خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔

حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب کی کچھ مداحوں کے ہمراہ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کرکٹر نے اپنا ٹراؤزر ایک مداح کو بطور تحفہ دیا۔

اس کے علاوہ کچھ فینز کو شاداب نے آٹوگرافز بھی دیے اور کچھ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

جس مداح کو شاداب نے ٹراؤزر دیا اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ شاداب کو بے حد پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے، میں شاداب سے محبت کرتی ہوں'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سوال پر کیوی شہری نے یہ بھی کہا کہ 'میں نے شاداب کو شادی کی پیشکش کی ہے اور انہیں یہ بھی بتایا کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں لیکن انہوں نے جواب میں کچھ نہیں کہا، وہ بہت شرمیلے ہیں لیکن میں نہیں ہوں'۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے اعتراض اٹھایا کہ  پاکستانی لڑکیوں کے لیے آٹوگراف بھی نہیں اور گوریوں کو شاداب خان اپنا ٹراؤزر دے رہا ہے۔

ایک صارف نے شاداب خان کے اس رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا، انہوں نے مشورہ دیا کہ شاداب خان کو غیر ملکی مداحوں کے ساتھ ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔

مزید خبریں :