سائنسدان خطرناک جلدی کینسرکی ویکسین کی تیاری کے قریب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 امریکی سائنسدانوں نے خوشی خبری سنائی ہےکہ خطرناک جلدی کینسر میلانوما کی ویکسین برسوں نہیں چند مہینوں میں دستیاب ہوگی۔

ویکسین کی تیاری دو امریکی دواساز کمپنیوں موڈرنا اور مرک کا مشترکہ منصوبہ ہے، کورونا کی ویکسین کی طرح یہ  ویکسین بھی ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر بنائی گئی ہے اور یہ انسانوں پر آزمائش کے دوسرے مرحلے میں ہے۔ 

ماہرین کے مطابق یہ ویکسین ہر سال ہزاروں لوگوں کی جانب بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ کووڈ 19کی طرح کینسر کے مریضوں میں بھی ایم آر این اے ویکسین انسانی جسم کے مدافعتی نظام (امیون سسٹم) کو اس انداز میں متحرک کرے گی کہ وہ ایسے پروٹین کی شناخت کرلےکہ جو کینسر کے خلیوں میں موجود ہوتے ہیں۔

 ایم آر این اے ویکسین کا اہم مقصد یہ ہےکہ وہ کسی انسان کے مدافعتی نظام کو اس طرف راغب کرے کہ وہ ان خلیوں پر حملہ کرے جو ایسے پروٹین کے حامل ہوں۔

مزید خبریں :