Time 17 اکتوبر ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

وہ فیچر جس کا واٹس ایپ صارفین کو عرصے سے انتظار ہے

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت کمپنی مسلسل نئے فیچرز تیار کرنے میں مصروف رہتی ہے۔

اب ایسے فیچر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے اور بظاہر اب یہ متعارف ہونے کے قریب ہے۔

واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر موجود ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جس کا عرصے سے صارفین کو انتظار ہے کیونکہ ابھی کسی میسج میں کوئی غلطی ہوجائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

ویسے تو اب ٹوئٹر میں بھی ایک ایڈٹ بٹن کا اضافہ ہوگیا ہے مگر واٹس ایپ صارفین تاحال اس کا انتظار کررہے ہیں۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔

جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

ایڈٹ ہونے کے بعد میسج ایسے نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo
ایڈٹ ہونے کے بعد میسج ایسے نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کافی عرصے سے کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی تھی مگر کمپنی نے اس پر کام جاری رکھا اور جلد اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 میں دیے گئے آئی میسج کے ایڈٹ فیچر سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :