17 اکتوبر ، 2022
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ 2 ماہ بعد گراؤنڈ پر آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
آئی سی سی سےگفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلی بار انجرڈ ہوا، ٹیم سے دور اور تنہا رہنا مشکل تھا، یہی سوچتا رہا تھا کہ مجھے واپس آنا ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز مس کی مگر اب کافی پر جوش ہوں۔
خیال رہےکہ آج انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شاہین بھی قومی اسکواڈ میں شامل تھے، انہوں نے 2 اوورز کیے تاہم وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔