Time 18 اکتوبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اداکار عمران اشرف اور اہلیہ کرن میں علیحدگی ہوگئی

فوٹو: عمران اور کرن
فوٹو: عمران اور کرن 

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میں علیحدگی ہوگئی۔

عمران اشرف اور کرن نے انسٹاگرام پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو علیحدگی کی خبر سے آگاہ کیا۔

انسٹاگرام بیان میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے لکھا گیا کہ' بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام  کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے'۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے۔ہم مداحوں اور  میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے'۔

فوٹو: عمران اشرف انسٹاگرام اسکرین گریب
فوٹو: عمران اشرف انسٹاگرام اسکرین گریب

واضح رہے کہ عمران اور کرن کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں ،کچھ ماہ قبل کرن نے  شوہر کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا تھا اور بعد ازاں شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں تھیں۔

یاد رہےکہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

مزید خبریں :