18 اکتوبر ، 2022
کراچی کے منافع خور دودھ فروشوں نے راتوں رات حکومتی احکامات روند کر دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر من مانا اضافہ کردیا۔
کراچی میں چند مہینے قبل دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راتوں رات دودھ فروشوں نے قیمتوں میں ایک بار پھر 20 روپے لیٹر کا اضافہ کردیا جس کے بعد شہر میں دودھ200 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا۔
دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب دودھ خریدنا مشکل ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش کی اپنی ہی جاری کی گئی فہرست پر فروخت کو یقینی بنائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔