Time 19 اکتوبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 4 دنوں میں 51 کروڑ کمالیے

یہ فلم 25 ممالک کی 500 سے زائد اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی/ فائل فوٹو
یہ فلم 25 ممالک کی 500 سے زائد اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی/ فائل فوٹو

جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کی پروڈکشن ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے صرف 4 دنوں میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے 50 کروڑ 91 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔

یہ فلم 25 ممالک کی 500 سے زائد اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ میں ٹاپ ٹین میں، متحدہ عرب امارات میں پہلے جب کہ آسٹریلیا، کینیڈا، قطر، سعودی عرب، جرمنی، ناروے، اسپین، ہالینڈ اور دیگر ممالک میں یہ فلم اولین نمبروں میں شامل ہے ۔

ناظرین کی جانب سے اسے بہترین پاکستانی پنجابی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :