Time 19 اکتوبر ، 2022
پاکستان

اے این ایف اور پاک آرمی کی کارروائی،منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ضلع کرم میں پاک افغان خرلاچی بارڈر پر ٹرک سے 346 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا: ترجمان اے این ایف/ فوٹو جیونیوز
ضلع کرم میں پاک افغان خرلاچی بارڈر پر ٹرک سے 346 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا: ترجمان اے این ایف/ فوٹو جیونیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور پاک آرمی نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ضلع کرم میں پاک افغان  خرلاچی بارڈر  پر ٹرک سے 346 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو 600 گرام چرس اور 400 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نوشہرہ کی رہائشی 2 خواتین کو  گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :