Time 20 اکتوبر ، 2022
پاکستان

خیبر میں منشیات کیخلاف پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پشاور کے ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او محمد عمران کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ عالم خانی میں ہیروئن بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ 

کارروائی کے دوران 30 کلو گرام ہیروئن،11کلو گرام آئس اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والے 1500 گرام کیمیکل برآمد کر لیا گیا۔

مزید خبریں :