Time 20 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ائیرپورٹ پر مسافروں کو مفت چائے پیش کی جائے گی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں: سی اے اے/ فائل فوٹو
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں: سی اے اے/ فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک بھر کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کےمطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو مفت چائے فراہم کی جائے گی جب کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

ائیرپورٹ پر مسافروں کو مفت چائے پیش کی جائے گی

ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں جب کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس پر مسافروں کے لیے اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :