Time 20 اکتوبر ، 2022
دنیا

روس کا برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونےکا خیر مقدم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونےکا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا مستعفی ہونا خوش آئند ہے، برطانیہ نے کبھی وزیراعظم کے عہدے کی ایسی توہین نہیں دیکھی۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ لز ٹرس کو ان کی تباہ کُن جہالت کے لیے یاد رکھا جائےگا۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے یہ بات اس تناظر میں کہی جب لز ٹرس نے بطور برطانوی وزیر خارجہ روسی ہم منصب سے ملاقات میں دو روسی علاقوں کو یوکرین سے ملا دیا تھا، لز ٹرس کی اس غلطی پر روسی میڈیا نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :