20 اکتوبر ، 2022
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرکو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا جس میں جسٹس اطہرمن اللہ اور دیگر ججز کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز پر غور ہوگا۔
جسٹس اطہرمن اللہ کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید اظہر حسن رضوی کی بھی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز دی ہے۔