21 اکتوبر ، 2022
آج صبح نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہونیوالے قومی بیٹر شان مسعود اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئےہیں۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شان مسعود کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ، گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے۔
ٹیم منجمنٹ کا کہنا ہے کہ شان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں اور کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ میلبرن میں پریکٹس کے دوران شان مسعود زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 23 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی۔
بیٹر شان مسعود کو سرپر گیند لگی جس وجہ سے انہیں ضروری معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔