Time 21 اکتوبر ، 2022
کھیل

بھارت کیخلاف ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ شاداب کی جیو سے خصوصی گفتگو

قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہےکہ امید ہے بھارت کے خلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ویسا ہی کھیلیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ٹورنامنٹ میں ٹون سیٹ کرتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں ہمیشہ پریشر میچ ہوتا ہے جب کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم بھارت کے خلاف میچز جیتنے لگے ہیں لہٰذا امید ہے بھارت کے خلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ویسا ہی کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ بڑا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے، بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لیے ہر کوئی پرجوش ہے، ٹیم نے حالیہ دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلی جس سے مورال بلند ہے، میچ میں اپنی صلاحیتوں کا 100 فیصد کرتے ہیں تاکہ نیند آسکے، جب آپ بطور ٹیم اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی میں ہر نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، بطور آل راؤنڈر کھیل کے تینوں شعبوں کو انجوائے کرتے ہیں، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں کھیلتے ہیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ اچھی ٹیم کو چیمپئن بننے کے لیے پریشر صورتحال میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، مجھ سے ایشیا کپ فائنل میں کیچ ڈراپ ہوئے تھے وہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :