Time 21 اکتوبر ، 2022
کھیل

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کا بھرپور پریکٹس سیشن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں   اپنا پہلا میچ اتوار  23 اکتوبر کو میلبرن کے گراؤنڈ  میں کھیلیں گی جس کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاریاں کررہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن 3 گھنٹے جاری رہے گا جس میں بھارتی بولرز کو رنز کے ذریعے گھیرنے کے لیے  قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم  نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے لیے۔

کپتان بابر اعظم اور  محمد رضوان نے  پیئر کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کی ، دونوں بیٹرز  پہلے فاسٹ بولرز اور پھر اسپنرز کے سامنے پریکٹس  کرتے ہوئے  باری باری بولرز کا سامنا  کرتے رہے۔

نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ بولرز کا بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا   جہاں فاسٹ بولر حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ  کی بولنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان نظر آئے۔

دوسری جانب میلبرن میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :