22 اکتوبر ، 2022
کینیڈا میں تل کے بیج جتنی ٹیکنالوجی سے چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن بنایا جارہا ہے۔
کینیڈا کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس میں انتہائی چھوٹی ڈیوائس کا استعمال کیا جارہا ہے، اس چھوٹی سی ڈیوائس کو 'سیڈ' کا نام دیا گیا ہے جو ریڈیولوجسٹ اور سرجن کو رسولی کی جگہ معلوم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کا مقصد نہ صرف چھاتی کے سرطان کی رسولی کو نکالتے وقت مریض کو تکلیف سے بچانا ہے بلکہ سرجرن کے لیے سرجری کو بھی آسان بنانا ہے۔
منی ایچر لوکلائزیشن ایپلیکیشن کو مولی سرجیکل اور سنی بروک ہیلتھ سائنسز سینٹر کی کاوشوں سے تیار کیا گیا ہے جسے ہیلتھ کینیڈا اور ایف ڈی اے نے تجارتی استعمال کے لیے منظوری دی ہے۔
مولی سرجیکل کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ہم بریسٹ کینسر کے علاج کے تمام تر مراحل کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔