دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے تاریخ رقم کر دی

شائقین فلم کے زبردست رش کی وجہ سے فلم مزید 100 اسکرینز پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل
شائقین فلم کے زبردست رش کی وجہ سے فلم مزید 100 اسکرینز پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک ہی ہفتے کی نمائش میں تمام پاکستانی فلموں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

شائقین فلم کے زبردست رش کی وجہ سے فلم مزید 100 اسکرینز پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گیم آف تھرونز اور ہالی وڈ فلم گلیڈی ایٹر کا دیسی ورژن قرار دے دیا۔

فلم قطر میں سپر ہٹ رہی اور سعودی میڈیا نے بھی فلم کو پاکستانی تاریخ کا بہترین پراجیکٹ قرار دے دیا۔

معروف اداکار، رائٹر اور میزبان یاسر حسین کہتے ہیں کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں پیش آنے والی بہترین چیز "دی لیجنڈ آف مولاجٹ" کی ریلیز ہے، سلطان راہی کے بعد فواد خان ہی ہمارا مولا جٹ ہے اور مولا جٹ کی ہیروئن ماہرہ خان ہی ہو سکتی تھی۔

یاسر حسین کا کہنا تھا اگر ایک غلطی ہوئی ہے تو وہ ان سنیما والوں سے ہوئی ہے جنہوں نے یہ فلم نہیں لگائی، سنیما جانے والے فلم ضرور دیکھیں۔

مزید خبریں :