Time 22 اکتوبر ، 2022
پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کیلئے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھا دیا

چند روز قبل سپریم کورٹ میں نامزدگی کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو 5 نام بھیجے گئے تھے۔ فوٹو فائل
چند روز قبل سپریم کورٹ میں نامزدگی کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو 5 نام بھیجے گئے تھے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لیے نامزد 3 ججز کے ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمع عطا بندیال کو خط لکھا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں سپریم کورٹ کے لیے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اعتراض اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں نامزدگی کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو 5 نام بھیجے گئے تھے۔

مزید خبریں :