23 اکتوبر ، 2022
قومی ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا گھر کے کاموں میں حیلے بہانے کرتی ہیں کوئی کام نہیں کرتیں اور جب پاکستان کا میچ ہو تو وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے سے ہی نہیں ہٹتیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےویمن فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جب پاکستان بھارت کا میچ ہو تو ٹی وی اسکرین کے سامنے سب کو بٹھا کر میچ دیکھنے میں مگن ہوجاتی ہیں۔
فاطمہ ثنا کے مطابق بھارت کے خلاف ہمیشہ سے ہائی وولٹیج میچ ہوتا ہے پوری قوم کی نظریں اس میچ پر جمی ہوتی ہیں۔
فاطمہ ثنا نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے لاسٹ میچ میں بھی سرخرو ہوا تھا اور 2021 کے ورلڈ کپ میں بھی بھارت کو شکست دی تھی یہ اعتماد پلیئرز کا حوصلہ بڑھائے گا۔
فاطمہ ثنا نےقومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں یقینا فتح حاصل ہوگی۔