23 اکتوبر ، 2022
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے میچ کے حوالے سے بھارتی لڑکی سے محبت کی شادی کرنے والے سلمان کے گھر میں دلچسپ صورت حال پید ا ہو گئی۔
گوجرانوالا کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کی۔
سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا۔
اس حوالے سے سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا نے کہا کہ ویرات کوہلی میرا فیورٹ ہے میچ بھارت جیتے گا۔
سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شیڈول ہے۔