23 اکتوبر ، 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف کی ہے۔
بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی، بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شاندار کوشش ٹیم پاکستان، بہترین گیم۔
ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ اچھا ہوا اور پاکستان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی ہے۔