Geo News
Geo News

Time 23 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان گرفتار

شائقئن کرکٹ پاک بھارت میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
شائقئن کرکٹ پاک بھارت میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

سرگودھا میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی۔

بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

دوسری جانب سرگودھا میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے 24 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔